ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2سیکرٹریز پسندکی پوسٹ نہ ملنے پر حکومت سے نالاں

2سیکرٹریز پسندکی پوسٹ نہ ملنے پر حکومت سے نالاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر : پنجاب میں تعینات2 سیکرٹری پسند کی تعیناتی نہ ملنےپرپنجاب حکومت سےناراض ہوگئے۔دونوں سیکرٹریز  پسند کی تعیناتی نہ ملنے پرصوبے سے باہر تبادلہ کروانے پرغور کررہے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں تعینات دو سیکرٹری صوبے میں پسند کی تعیناتی نہ ملنے پرپنجاب حکومت سےناراض ہوگئے۔سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور سیکرٹری خزانہ تعینات ہونے کے خواہشمند تھے مگر انہیں یہ تعیناتی نہیں مل سکی۔دوسری جانب سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضیٰ ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات ہونا چاہتے تھےلیکن تعیناتی نہ ملنے پر پنجاب حکومت سے ناراض  ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیکرٹریوں نے اپنے قریبی حلقوں میں حکومت سےناراضگی کااظہار کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیکرٹری پسند کی تعیناتی نہ ملنے پر مایوس ہیں اور صوبے سے باہر تبادلہ کروانے پر غور کررہے ہیں۔