ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے شہریوں کی آسانی کیلئے3 ڈائریکٹوریٹس کےامور کو یکجا کردیا

ایل ڈی اے نے شہریوں کی آسانی کیلئے3 ڈائریکٹوریٹس کےامور کو یکجا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے میں شہریوں کی آسانی کیلئے3 ڈائریکٹوریٹس کے امور کو یکجا کردیا گیا،ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو ، ایل ڈی اے سٹی اور اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون کو تحلیل کرکے تشکیل نو کردی گئی۔
  تفصیلات کے مطابق  ایل ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو کی تشکیل نو کرکے ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری بنادیا گیا ۔ ہاؤسنگ تھری میں علامہ اقبال ٹاؤن اور مصطفیٰ ٹاؤن کے تمام معاملات دیکھے جائیں گے ۔ہاؤسنگ تھری کو لینڈ ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کےدونوں اختیار سونپ دیئےگئے۔ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تین ڈپٹی ڈائریکٹر ، پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ایک اسٹیٹ افسر ، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کام کریں گے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے نئے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی سٹی ڈائریکٹوریٹ کو بھی تحلیل کردیا ۔ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹوریٹ کا نام ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ نائن رکھ دیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ نائن ایل ڈی اے سٹی کی فائل،ایلوکیشن،الاٹمنٹ اور حدود میں موجود سکیموں کا ذمہ دار ہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے نےڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون کو بھی تحلیل کردیا ۔ایونیو ون کے ڈائریکٹوریٹ کا نام ہاؤسنگ ایٹ رکھا گیا ہے ۔ ہاؤسنگ ایٹ میں ایونیو ون ، جوبلی ٹاؤن اور موہلنوال سکیم  کو شامل کیا گیا   ہے۔ لینڈ ریکارڈ ،اسٹیٹ مینجمنٹ اور پلاٹوں کا تمام ریکارڈ نئے ڈائریکٹوریٹ کےذمہ ہوگا ۔قائمقام ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن علی بن سہیل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔