جنگل میں زیادتی کے بعد ماں اور ننھے بچے کو قتل کرنے والا درندہ گرفتار

27 Jul, 2021 | 04:04 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے جنگل میں زیادتی کے بعد ماں اور ننھے بچے کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تین دن قبل خاتون نسیم بی بی کو زیادتی کے بعد اس کے 14 ماہ کے بچے یوسف سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ چونترہ پولیس نے قاتل واجد کو چک بیلی خان سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نےپولیس کو خود گرفتاری پیش کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واجد گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دے رکھے تھے۔ملزم واجد نے چونترہ کے ویران علاقے میں بلا کر خاتون سے زیادتی کی پھر بچے کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کیا تھا۔ نسیم بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی تھی۔

مزیدخبریں