نوسر باز کاشف ضمیر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

27 Jul, 2021 | 03:45 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی : ترک ڈرامہ ارتغل کے اداکار کے ساتھ فراڈ کا معاملہ، پنجاب پولیس اینگن التان کا بیان قلمبندکرنے کیلئے ترکی جائے گی۔ افسران کیلئے "بلیو" پاسپورٹ اورتفتیش کی اجازت کےلئے درخواست حکومت کوبھجوا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ارتغرل ڈرامے کے ہیرو اداکاراینگن التان کےساتھ فراڈ کی تحقیقات کےلئےتفتیشی ٹیم ترکی جائے گی۔ متعلقہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس ترکی کے اداکار کا بیان قلمبند کرے گی۔ فراڈیےکاشف ضمیر کی جانب سےکئے گئےمعاہدے کے کوائف اورچیک بھی حاصل کئے جائینگے۔ ایس پی انوسٹی گیشن علی بن طارق کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم ترکی جائے گی۔ 

تفتیشی ٹیم کے بلیو پاسپورٹ اورتفتیش کی اجازت لینے کےلئے آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کی درخواست پر مراسلہ حکومت کوبھجوا دیا ہے۔اینگن التان کی درخواست پر کاشف ضمیرکے خلاف تھانہ ریس کورس میں 9کروڑ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں