سٹی 42: کچا جیل روڈ، امام مسجد قاری نے 13 سالہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کرنے والا امام مسجد مدرسے سے فراد جبکہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ کچا جیل روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں شہزاد نے گزشتہ روز مدرسے سے بغیر اطلاع چھٹی کی تھی، چھٹی کرنے پر امام مسجد قاری طارق نے13 سالہ شہزاد پر تشدد کیا۔ طالب علم پر تشدد کرنے والا امام مسجد مدرسے سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے انتظامیہ کے 2 افراد گرفتار کر لئے ہیں۔
متاثرہ بچے کے والد اشفاق کا کہنا ہے کہ شہزاد پر ظالمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا، امام مسجد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔