سٹی 42: نذیرچوہان کی جیل بھجوانے کے حکم کےبعد ضمانت منظور، ایک لاکھ روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت منظو ر کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایم پی اےنذیر چوہان کیخلاف درج مقدمہ میں ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا تھا ، ایم پی اے نذیرچوہان کو جیل بھجوانے کےحکم کےبعد ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت منظو ر کی جبکہ عدالت نے ایم پی اے نذیرچوہان کو رہا کرنے کاحکم دیدیا، ایم پی اے نذیرچوہان کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی، پولیس نے نذیرچوہان کو گرفتار کرکے کینٹ کچہری میں پیش کیا تھا، پولیس کی نگرانی میں سروسز ہسپتال میں نذیرچوہان کا طبی معائنہ اور کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔
شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایم پی اےنذیر چوہان پرمقدمہ درج ہے، پولیس نےایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لیکر کینٹ کچہری میں پیش کیا تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اےنذیر چوہان کا ایف آئی اے سےوائس میچ کرایاجائےگا۔ نذیر چوہان کو ایل ڈی اے پلازہ سے پولیس نے حراست میں لیا۔
نذیرچوہان کی گرفتاری پرجہانگیرترین گروپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔