کورونا کی بگڑتی صورتحال، این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

27 Jul, 2021 | 01:18 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) این سی او سی نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیمز تعینات ہوں گی اور ٹیمیں گھرگھرجاکر ‏ویکسی نیشن کریں گی، سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ملکر کام کریں گے، سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مکمل کورونا ویکسی نیشن کی جائے گی، ان علاقوں کی خاص نگرانی کی جائے گی اور اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ این سی او سی کا کہنا  ہے کہ ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ اب 100فیصد ویکسی نیشن کے بعد ہی ہو گا۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے لاہور  سمیت پاکستان بھر میں پنجے گاڑنا شروع کردیئے،   گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39افراد جاں بحق جبکہ تین ہزار 262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی,اب تک ملک میں کورونا سے  23 ہزار 87  افراد موت کے منہ میں جاچکےہیں 10 لاکھ 11 ہزار708 افراد متاثر ہوئے، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ۔

مزیدخبریں