لوئر مال (اسرار خان) لاہور کے 5 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات، 2 کو کلوز لائن کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کے مطابق سب انسپکٹر پاشا عمران پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی، سب انسپکٹرمحمد اشرف پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او شفیق آباد، سب انسپکٹر ارشد محمود بادامی باغ سے ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ، سب انسپکٹر اعتزاز عارف کوٹ لکھپت سے ایڈیشنل ایس ایچ او بادامی، سب انسپکٹرعامر کو نذیر چوہنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او رائیونڈ سٹی سب انسپکٹر خضر حیات ، ایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ سب انسپکٹر محمد ریاض کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے تمام افسروں کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کیٹگری اے اور بی کے اشتہاری پکڑنے پر ملازمین کو پوائنٹس دینے کا حکم دے دیا، قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی ، قتل اور دہشت گردی کا اشتہاری پکڑنے پر 5 پوانٹس ملیں گے۔ ڈکیتی ، رابری اور اجتماعی زیادتی کا اشتہاری ملزم پکڑنے پر 3 پوائنٹس ملیں گے۔ اقدام قتل، مالی معاملات، چوری، اغواء اور زیادتی کا اشتہاری پکڑنے پر 1 پوائنٹ ملے گا، نئے فارمولے کے تحت زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والوں کو انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔