اداکار بابر علی کا "جانو سن ذرا" گانے پر بیٹی کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

27 Jul, 2021 | 10:41 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار بابر علی کی اپنی فلم کے یادگار گانے ’ جانو سن ذرا‘ پر بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں اداکار بابر کے ہمراہ ان کی چھوٹی بیٹی زینب موجود ہیں جو کہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں، ویڈیو میں دونوں باپ بیٹی کو جانو سن ذرا  گانے پر ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

منزہ وارثی نامی صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ دونوں کی بانڈنگ بے حد پسند ہے، اللہ پاک بری نظر سے بچائے۔

نایاب نامی صارف نے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ تمام بیٹیاں اپنے والد کی جان ہوتی ہیں۔

 

واضح رہے کہ یہ گانا 1995 میں سید نور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘جیوا’ کا ہے جو کہ بابر علی اور اداکارہ ریشم پر فلمایا گیا تھا

مزیدخبریں