پنجاب ڈیپوٹیشن افسروں کیلئے جنت بن گیا

27 Jul, 2021 | 09:50 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (قیصر کھوکھر) پنجاب ڈیپوٹیشن افسروں کیلئے جنت بن گیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی آر ایم پی نیلم افضال کیلئے تنخواہ کے علاوہ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے الاؤنس منظور کر لیا گیا۔

 نیلم افضال انکم ٹیکس رینک کی افسر ہیں، نیلم افضال بطور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور ہوم بھی ڈیڑھ لاکھ روپے ایگزیکٹو الاؤنس لیتی رہی ہیں، ان کیلئے سلیکشن بورڈ نے یہ انسینٹیو الاونس منظور کیا، نیلم افضال کے مطابق وزیر اعلیٰ کے منظوری کے بعد الاؤنس ملے گا، ابھی صرف ایک اجلاس میں منظوری ہوئی ہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق نیلم افضال کو تنخواہ کے علاوہ ماہانہ دو لاکھ روپے الاؤنس ملے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ رانا عبیداللہ انور کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ رانا عبیداللہ انور آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسر ہیں۔ رانا عبیداللہ انور کئی سالوں سے ڈیپوٹیشن پرپنجاب میں تعینات ہیں۔ رانا عبیداللہ انور گریڈ 19 کے افسر ہیں جبکہ گریڈ 20 کی سیٹ پر تعینات ہیں

مزیدخبریں