لاہور کے باسیوں کے لئے تشویش ناک خبر

27 Jul, 2021 | 09:17 AM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک)کورونا کےوار بدستور جاری ہیں چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 240کیس رپوٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں  کوروناکے نئےکیسز رپورٹ  ہوئے ہیں  جبکہ24 گھنٹوں میں کوروناسے6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.6 ریکارڈکی گئی  ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں