(واجد رضا)کےٹوسرکرنے کاعالمی ریکارڈ،پاکستان کے شہروزکاشف کےٹوچوٹی سرکرنے والے دنیا کےکم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے یہ کارنامہ 19برس 4 مہینے اور 16دن کی عمر میں کیا،سیکنڈ ائیرکے طالب علم شہروزکاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین چوٹی آج سر کی۔شہروزکاشف کےٹوسرکرنے والے دسویں پاکستانی ہیں۔اس سے قبل ساجد سدپارہ21برس کی عمر میں کےٹوسرکرنےکاریکارڈرکھتے تھے۔
شہروز کاشف نے کے ٹو سر کرنے کےلیےابروزی روٹ استعمال کیا۔پچھتر فیصد کوہ پیما کےٹوکو سرکرنے کیلیے ابروزی روٹ کاانتخاب کرتے ہیں،شہروزکاشف سب سے کم عمری میں مائونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستانی بھی ہیں،شہروز کاشف نے 11مئی 2021کودنیا کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایورسٹ سرکی تھی۔