ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار آفتاب اکبر پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن منتخب

سردار آفتاب اکبر پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) سردار آفتاب اکبر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کے نئے چیئرپرسن منتخب ہوگئے،  پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19ارب روپے مالیت کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس صدر دفتر میں ہوا۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے سردارآفتاب اکبرایم پی اے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پیف کے تعلیمی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پرفیصلہ کیا گیاکہ الحاق شدہ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سے متعلق درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کو 50فیصد کی بجائے 80فیصد ادائیگیوں کے حوالے سے سمری سیکرٹری سکولز کو بھجوائی جائے گی۔

منظوری ہونے کے بعد سکولوں کو 80فیصد ادائیگیاں ہونا شروع ہو جائیں گی اور 20فیصد فنڈز ان سکولوں کے طالب علموں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیف کے مختلف انتظامی، مالی اور تعلیمی امور پر بھی غور کیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیف کے سالانہ بجٹ 2020-21کی منظوری بھی دی،بجٹ کا کل حجم 19ارب روپے سے زائد ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم، ایم پی اے ثانیہ کامران، آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر باسط خان، بیرسٹر سید رضاعلی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فا رمل بیسک ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نے شرکت کی،جبکہ ایم این اے شاندانہ گلزار خان نے بذریعہ سکائپ اجلاس میں شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer