عید قریب آتے ہی قصائیوں کے نخرے آسمان پر پہنچ گئے

27 Jul, 2020 | 09:45 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) قصابوں کی عوام کی جیبیں کاٹنے کیلئے چھریاں تیز، قربانی کے لیے بکنگ جاری جبکہ شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے۔

قربانی کے لیے گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال آرڈرز کی تعداد کم ہیں، تاہم قصابوں نے اپنے ریٹس کم نہ کیے۔ قصاب عید کے پہلے روز بکرے، چھترے اور دنبے کی قربانی کے 4 سے 5 ہزار مانگ رہے ہیں جبکہ دوسرے روز 2500 سے 3500 اور عید کے تیسرے روز قصاب قربانی کے 2000 سے 2500 ریٹس لگا رہے ہیں۔

عید کے پہلے روز گائے اور بچھڑے کی قربانی کے 15 سے 20 ہزار روپے، دوسرے روز بھی 15 سے 20 ہزار اور تیسرے روز 8 سے 12 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ پہلے روز اونٹ کی قربانی کے 30 سے 40 ہزار، دوسرے روز 25 سے 30 ہزار اور تیسرے روز 20 سے 25 ہزار مانگےجا رہے ہیں۔

قصابوں کے منہ مانگے دام کا توڑ کرنے کے لیے بہت سے شہری عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کرنےکا سوچ رہے ہیں۔ قصابوں کا کہنا ہے کہ اس سال قربانی کے جانور مہنگے بھی ہیں اور کورونا کے باعث آڈر بھی کم ہیں، جسکے باعث قربانی کے ریٹس نہیں بڑھائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عید قرباں پر قصابوں کے ریٹس بھی مقرر کرے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

مزیدخبریں