مہنگا آٹا بیچنے والے اب جیل کی ہوا کھائیں گے

27 Jul, 2020 | 08:01 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری نرخ سے ہٹ کر آٹا بیچنے والا اب جیل جائے گا جبکہ آٹے کی اوور چارجنگ پر جرمانہ نہیں بلکہ دکان بھی سیل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو آٹے کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ریٹ سے ہٹ کر فروخت پر دکاندار کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 860 روپے اور 10 کلو کا تھیلہ 430 روپے میں فروخت یقینی بنایا جائے گا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیاء ضروریہ کے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر کا بعض علاقوں میں آٹے کے مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں،

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مافیا کو لوٹ مار کے ذریعے غریب عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ انتظامیہ خود قیمتوں کا تعین کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد کی بھی ذمہ داری ان کی ہے جبکہ اس سلسلے میں کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں