سونے کی اونچی اُڑان، قیمت میں تاریخی اضافہ

27 Jul, 2020 | 07:02 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ابدالی ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونا 4000 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 24 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کے کبھی نہ ٹوٹنے والے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ 4 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کا ہوگیا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 937 روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں 46 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1940 ڈالر تک پہنچ گیا۔ جیولرز برادری نے سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

شہر کی جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ 9 روزہ لاک ڈاؤن کے دوران سونے کی خریدوفروخت بند ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

مزیدخبریں