پی ٹی اے ڈٹ گیا، پب جی پر پابندی برقرار

27 Jul, 2020 | 05:29 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 )  آئن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی سے متعلق کئی ریسرچ اور اسٹڈیز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ پی ٹی اے اس نتیجے پر پہنچی کہ پب جی کے تباہ کن اثرات ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق آرڈر پی ٹی اے کی جانب سے 9 جولائی کو ہونے والی سماعت کے بعد اور پی ای سی اے 2016 کی دفعات کے مطابق ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے پب جی کے وکلاء سمیت متعلقہ فریقین کو سماعت کا موقع فراہم کیا گیا۔

اتھارٹی کے آرڈر کے مطابق پاکستان میں گیم پر پابندی عائد رہے گی جبکہ پی ٹی اے نے اہم خدشات دور کرنے سے متعلق موزوں فریم ورک کےحوالے سے مطلع کرنے کے لئے  پب جی انتظامیہ سےبھی رابطہ کیا۔ تاہم ابھی تک پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

  پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی سے متعلق کئی ریسرچ اور سٹڈیز کا جائزہ لیا گیا ہے اور پی ٹی اے اس نتیجے پر پہنچی کہ پب جی کے تباہ کن اثرات ہیں۔ پب جی سے نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یاد رہے اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئےاس گیم کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد پب جی گیم کے شوقین نوجوانوں کی خوشی قابل دید تھی۔

قبل ازیں پی ٹی اے نے یکم جولائی کو  ’ پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔اس پر پی ٹی اے نے وضاحت دی تھی کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز ( پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں