یو ای ٹی کھولنے کا اعلان

27 Jul, 2020 | 04:44 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) یو ای ٹی 17 اگست سے کھولنے کااعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بادل چھٹنےلگے تو ساتھ ہی تعلیمی ادارے بھی کھلنے شروع ہونے لگے، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو 17 اگست سے کھول دیا جائے گا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 17 اگست سے یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سمر سمسٹر کا آغاز تین اگست سے ہوگا۔ سیشن 2018ء کے طلبہ دو ستمبر سے 14 ستمبر تک یونیورسٹی آ سکیں گے۔ تین اگست تا 4 ستمبر تک یو ای ٹی میں سمر سمسٹر کا انعقاد ہوگا۔سمر سمسٹر میں رجسٹرڈ ہونے والے طلبہ کو  ہاسٹل کی سہولیات نہیں ملیں گی۔ یو ای ٹی رجسٹرار نے یونیورسٹی کھولنے کا پالیسی نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔قبل ازیں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یو ای ٹی ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔

ادھر یو ای ٹی مالی بحران کے حوالے سے  پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی گئی ، تحریک التواء رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی۔ تحریک التواء کے متن کے مطابق یو ای ٹی مالی بحران پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے اخراجات کو کم کرنے پر کام شروع کردیا ۔ رہائشی کالونی میں کوئی بھی نئی تعمیراور تزئین و آرائش کا کام نہیں ہوگا ، نئی پالیسی کے مطابق اوور ٹائم کو ختم کرنے کیلئے کالونی میں ہنگامی کاموں کے علاوہ ہفتے اور اتوار کے روز کوئی مرمتی کام نہیں ہوگا، اگر کوئی مرمتی کام کرانا ہے تو سامان متعلقہ کرایہ دار کی جانب سے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں