عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کےساتھ تصویر منظر عام پر آگئی

27 Jul, 2020 | 04:37 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اداکار عدنان صدیقی کا نام آج شوبز کی دنیا میں ان ناموں میں شامل ہے جن کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، عدنان صدیقی کی معروف ہالی ووڈ اداکارہ  انجلینا جولی کے ہمراہ ایک تصویر سوشل  میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر مداح بھی حیران ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، کمال اداکاری کی بدولت انہوں کئی ایوارڈز بھی حاصل کئے اور حال ہی میں نامور مصنف،لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ڈرامہ'میرے پاس تم ہو' میں انہوں مثاثر کن اداکاری کی اور لوگوں کا اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، ڈرامے میں ان کی کردار نگاری کو خوب سراہا گیا،اداکار نے کئی فلموں میں بھی اپنی صلاحیت کالوہا منوایا مگر جو شہرت ان کو ڈراموں سے ملی وہ تاحال فلموں سے حاصل نہیں ہوئی۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران ہیں، اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے سیٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے ہالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا۔

 اداکار نے تصویر کے کیپشن میں تحریر لکھی اور بتایا کہ یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ’دی مائٹی ہارٹ‘ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔ تصویر کے وائرل ہونے پر خوبرواداکارہ ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2007 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار عدنان صدیقی نے دوست الیانی کا اور انجلینا جولی نے ڈینیل کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔اس فلم میں ڈینیل کے اغوا اور قتل کا پورا واقعہ شامل ہے۔

مزیدخبریں