ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہار منہ ورزش کرنا خطرے سے خالی نہیں، اہم معلومات

نہار منہ ورزش کرنا خطرے سے خالی نہیں، اہم معلومات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تندرستی ہزار نعمت ہے، لمبی زندگی کا زار اسی میں مضمر ہے کہ آپ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کریں،مگر نہار منہ ورزش کرنے سے گریز کرنا بہتر ہے کیونکہ اس سے ایسی بیماری لاحق ہوسکتی ہیں جو جان تادم مرگ آپ کا پیچھا نہ چھوڑیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور قول ہے کہ ایک تندرست جسم میں ہی ایک صحت مند دماغ پایا جاتا جو کہ انسانی کو معاشرے میں مثبت سوچ کی طرف گامزن کرتا اور ترقی کی نئی بلندیوں پر پہچنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے لئے متعدد افراد اپنے آپ کو چاق و چوبند رکھنے کے لئے صبح اٹھتے ہی ورزش کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ ایک ان کی صحت کے لئے خطرناک ہے کیونکہ خالی پیٹ ورزش کرنا ایسی بیماریوںکا باعث بن سکتا ہے جو سنگین صورت اختیار کرجائیں جن کا علاج ممکن نہ ہو۔بیشتر افراد صبح نہار منہ ورزش اس لئے بھی کرتے ہیں کہ  وزن کم ہو لیکن یہ عادت مفید ثابت ہونے کے بجائے کئی طرح کے نقصانات سے دو چار کر سکتی ہے ۔

انسانی جسم میں موجود  کیلوریز  نہارمنہ ورزش کرنے سے زیادہ جلتی ہیں جس کا احساس بعد میں ہوتا، وزن میں کمی کے لئے نہارمنہ ورزش آپ کو مطلوبہ نتائج تو دے سکتی ہے مگر اس کے نقصانات کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا اور اس کی ساری قیمت   پٹھوں کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔

طبی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ نہار منہ ورزش آپ کے فائدہ دینے کی بجائے نقصان دے گی اس کی وجہ سے جسم کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں، جلد لٹک جاتی ہے اور بیمار ہونے کا امکان ہوتا ہے،نہار منہ میں ورزش کرنے میں آپ پر سستی طاری ہوتی ہےجس سے آپ جلد ہی تھک جاتے ہیں،کچھ کھائے بغیر  ورزش سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول بھی غیر متوازن ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین فٹنس کا کہنا ہے کہ ورزش کے کرتے بھوک کا لگنا اس بات کا ثبوت ہے کہ  آپ کا جسم کیلوریز جلانے کے لیے انرجی اور شوگر کو استعمال کرے گا جس کے نتیجے میں آپ کی طبیعت اچانک سےبگڑ سکتی ہے اور چکر آنا، متلی کا محسوس ہونا جیسی شکایات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،علاوہ ازیں خالی پیٹ ورزش کرنے سے  معدے پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہناتھا کہ جیسے پیٹرول کے بغیر گاڑی نہیں چل سکتی بالکل اسی طرح غذا کے بغیر انسانی جسم کو ورزش کے دوران نقصان نہ پہنچنا نا ممکن سی بات ہے ۔ورزش کرنے سے پہلے لی جانے والی غذا بہت اہمیت رکھتی ہے اور ورزش کے دوران کارکردگی بہتر بناتی ہے۔ورزش سے پہلے کھانا کھانے، چاہے وہ دو کیلے ہی کیوں نہ ہوں اور کسی بھی پھل کا ملک شیک، جوس پینا تجویز کرتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer