سٹی42: پنجاب حکومت کا معمول کی سرگرمیاں محرم کے بعد بحال کرنے پر غور، عیدالاضحی پر عید الفطر کے ایس او پیز کو ہی فالو کیا جائے گا، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات، ، سنیما گھر اور تھیٹرز محرم کے بعد کھولے جاسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تجویز این سی او سی کو بھجوائے گئی، محرم الحرام کے بعد ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولے جاسکیں گے، حتمی فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا جائے گا، پنجاب میں سخت لاک ڈاون 9 دن کے لئے ہوگا، لاک ڈاون آج رات سے شروع ہوگا، لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے، مارکیٹیں آج رات سے بند کر دی جائیں گی، مارکیٹیں آئندہ 10 دن بند رہیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے منظوری دے دی ہے، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کر رہے ہیں، مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، عید الفطر پر مارکیٹوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر مارکیٹیں بند کی جا رہی ہیں، بکر منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
عید الاضحٰی پر سیر و سیاحت کے لیے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے نوٹیفکیشن سے صورت حال مکمل واضح ہو جائے گی۔