کوروناوائرس کے حوالے سے اچھی خبر

27 Jul, 2020 | 12:31 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42:    کوروناوائرس کے حوالے سے اچھی خبر، پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب میں کورونا کا نیا ریکارڈ جاری کردیا ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 172  تصدیق شدہ مریض سامنےآئے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، محکمہ داخلہ نے پنجاب میں کورونا کا نیا ریکارڈ جاری کردیا ، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 172  تصدیق شدہ مریض سامنےآئے، جبکہ10 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو گئے ہیں۔

دوسری جانب  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بھی  تازہ اعداد و شمار جاری  کردئے ہیں۔ گز شتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات ہوئیں ،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1ہزار176نئے کیسزرپورٹ ہوئے،  کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  5 ہزار842 ہوگئی،  صحتیاب ہونے والوں کی تعداد2 لاکھ  41 ہزار26 ہوگئی،  ایکٹو کیسز کی تعداد  27 ہزار 421 ہے ۔

این سی اوسی کا اہم اجلاس وفاقی وزیراسد عمرآج پشاور میں ہوگا اجلاس میں این سی اوسی حکام کے علاوہ وزیراعلی خیبرپختونخوا شرکت کرینگے ، اجلاس میں عید الضحی کے موقع پرایس اوپیزسمیت دیگر اقدامات کا  جائزہ لیا جائےگا،  این سی او سی کے کور ٹیم اور  کورآڈینیٹر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مویشی منڈیوں میں ایس  اوپیز پرعملدرآمد سے متعلق  تبادلہ خیال کیا جائے گا ، سندھ  میں  2ہزار 151 اور ‏پنجاب میں 2 ہزار 116 اموات ہو چکیں ،   ‏خیبرپختونخوا میں  1178 اور‏اسلام آباد میں  164اموات ہوگئیں ،   ‏بلوچستان  136 اور‏گلگت بلتستان 48اموات ہوئیں،  ‏آزاد کشمیر میں کورونا  سے  اموات  کی تعداد  49 ہوگئی۔

مزیدخبریں