(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر نے زندگی کا نیا سفر شروع کردیا،دوںوں رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں، گزشتہ روزدونوں کی نئی تصاویریں وائرل ہوئیں جن کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر کی شادی ہوئے2 ہفتے گزر چکے ہیں،دنوں نے زندگی کورونا لاک ڈاؤن میں چپکے سے پہلے منگنی کی اور جلدہی شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے، اداکارہ اور گلوکار کی شادی کی خبر سن کر مداحوں کے جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا اور دونوں کی اچھی زندگی کے لئے عادئیں بھی کیں گئیں،پاکستان شوبز انڈسڑی کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس میں دونوں مسکرا رہے ہیں، سارہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں انہوں نےمہرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ گلوکار فلک شبیر سیاہ رنگ کے کُرتے میں ملبوس ہیں۔پوسٹ پر اداکارہ نے کوئی تحریر نہیں لکھی۔
ان کے خاوند گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کیا اور عینک لگائی جبکہ اداکارہ نےمہرون رنگ کا لباس پہنا ہوا،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا ہے۔ شادی کے بعد گلوکار فلک شبیر اور اہلیہ اداکارہ سارہ خان نے پہلا فوٹوڈیزائنر زینب چوٹانی کی برائیڈل کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔