کالےشیشوں والی گاڑیوں سےمتعلق اہم خبر آگئی

27 Jul, 2020 | 10:51 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، کیپٹن(ر)سید حماد عابد  نے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)سید حماد عابد نےشہر بھر میں کالے شیشوں، غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس، فینسی، غیر نمونہ اور اپلائیڈ فار وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سےکالے شیشوں والی 04 ہزار 144 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، 26 روز میں 01 لاکھ 39 ہزار 836 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 01 لاکھ 17 ہزار 409 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔

بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 12 ہزار 223 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا،ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 3325 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 2945 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی، واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2569 اور ای چالان سے بچنے کے لئے نمبرز مٹانے پر 1365 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

سید حماد عابد کا کہناتھا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا،جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے،سیف سٹی کی نشاندہی پر بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

سید حماد عابد نے ہدایت کی کہ شہری پریشانی سے بچنے کے لئےمحکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں،ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید نے اس ضمن میں ہدایت جاری کی تھیں، ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔دکاندار وں کو بھی ہدایت جاری کیں گئی کہ گاڑیوں پر سیاہ شیشےاورغیرقانونی ریوالونگ لائٹ ہرگزنہ لگائیں۔

مزیدخبریں