کورونا کے مزید 1226 کیسز رپورٹ،35 جاں بحق

27 Jul, 2020 | 08:53 AM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز  کم ہونے لگے اور ایک روز  میں مزید  1226 مریض سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  گزشتہ  24 گھنٹوں میں ملک میں  1226 کورونا  کیسز  سامنے  آگئے جس کے نتیجے میں کیسز   کی مجموعی تعداد  2  لاکھ  73 ہزار  113 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے لگے اور ایک روز میں مزید 1226 مریض سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1226 کورونا کیسز سامنے آگئے جس کے نتیجے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہوگئی۔

 

سندھ میں ایک لاکھ 17 ہزار  598، پنجاب میں 91  ہزار  901، خیبرپختونخوا  میں 33 ہزار  220، بلوچستان میں 11 ہزار 578، اسلام آباد میں 14 ہزار 841، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 952 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 23 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا کے مزید 35 مریض دم توڑ گئے جس کے باعث اموات کا مجموعہ 5822 ہوگیا۔ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 29857 ہے۔

سندھ میں 2135، پنجاب 2116 ، خیبرپختونخوا میں  1176، اسلام آباد میں 163 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال 49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں