( فہد علی ) ملت پارک میں 30 سالہ لڑکی کی خودکشی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے مزید حقائق جاننے کیلئے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ملت پارک کے علاقے سے لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے متوفی کی شناخت اصرا کے نام سے ہوئی۔ لواحقین کے مطابق اصرا کی عمر 30 سال تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ صبح جب اصرا کا کمرہ کھولا گیا تو اسکی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔