( اکمل سومرو ) پنجاب حکومت کا تعلیم دشمن منصوبہ، عالمی شہرت یافتہ جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سکالر شپ پروگرام پر بڑی کٹوتی، فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تعداد 35 سے کم کرکے 5 کردی گئی۔
پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز میں کٹوتی سے فارن پی ایچ ڈی پروگرام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ عالمی جامعات سے پی ایچ ڈی سکالرز شپ کی تعداد 35 سے کم کر کے 5 کر دی گئی۔ پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ فنڈز نے پنجاب کے پی ایچ ڈی سکالر شپ 28 سے کم کر کے صرف 3 کر دیئے ہیں۔
رواں سال پیف کی جانب سے دیگر صوبوں سے صرف دو طلباء کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ملیں گی۔ عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر فیس کی ادائیگی اور 1200 ڈالرز ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے انٹرنیشنل پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا اجراء کیا تھا جس کا بنیادی مقصد غیر ملکی پی ایچ ڈی تعداد میں اضافہ کرنا اور جامعات میں پی ایچ ڈی فیکلٹی کو بڑھانا تھا۔