یوم سیاہ کا میدان سجانے والوں کے گرد گھیرا تنگ، اہم رہنماؤں کی نظر بندیاں متوقع

27 Jul, 2019 | 06:46 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے 46 سرگرم کارکنوں کو نظر بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست اب نہیں چلے گی، حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی۔ پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے 46 سرگرم کارکنوں کی لسٹ تیار کرلی ہے، فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے تمام چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہیں جنہیں نظر بند کردیا جائے گا۔

پولیس نے عوام کو احتجاج پر اکسانے کے الزام میں ان عہدیداروں کو شرپسند قرار دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ ان 46 عہدیداران اور کارکنوں کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا جائے۔ پولیس نے سرگرم لیگی کارکنوں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو مذکورہ عہدیداران نے مال روڈ پر احتجاجی ریلی کے انتظامات کئے تھے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگی عہدیداران کی نظر بندی کا مقصد آئندہ کسی احتجاج کو روکنا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نظر بندی کے احکامات جاری نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں