’’ن لیگ کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے‘‘

27 Jul, 2019 | 04:31 PM

Shazia Bashir
Read more!

سعید احمد سعید: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سب سے بہتر کارکردگی وزرات ریلوے کی ہے، شیخ رشید نے ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری بیجھنے کے احکامات بھی جاری کردئیے جبکہ 100 ریٹائرڈ ہونے والے ریلوے ڈرائیوز کی نوکریوں میں توسیع کا اعلان بھی کردیا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کی قلت ہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہونے والے 200 ڈرائیورز کو دو سال کے لیے توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  تمام ریلوے افسران کی ایک ماہ تک چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں، سکھر ریلوے ڈویژن کی حالت زیادہ خراب ہے، پانچ روزہ دورے پہ خود جا رہا ہوں، نیٹ ٹرینوں کی صفائی کے لیے لاہور اور کراچی میں واشنگ لائن بنائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کو پورس کی ہتھنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاریوں کو عقل آگئی، اب ان جلسوں سے عمران خان کی حکومت نہیں جائے گی، شیخ رشید کہتے ہیں اے سی اور گھر کا کھانا مسئلہ نہیں، ملکی معیشت اصل مسئلہ ہے چیئرمین سینٹ کا مقابلہ سخت ہے۔ وزیر ریلوے کا چوروں، ڈاکووں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان نے واضح کردیا کہ چوروں، ڈاکوں کو رعایت نہیں ملے گی، ن لیگ کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا مقابلہ سخت ہے لیکن صادق سنجرانی الیکشن جیت جائے گا، وزیر ریلوے نے کہا کہ جو جتنا زیادہ چیخے گا اسکی اتنی جلدی باری آئے گی۔

مزیدخبریں