پنجاب پولیس سمارٹ ہوگئی، اشتہاریوں کا بچنا اب ناممکن

27 Jul, 2019 | 04:20 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پولیس نے مسافروں کا ریکارڈ اور اشتہاریوں کو پکڑنے کے لیے ٹریول آئی متعارف کرا دی، بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر ہر ٹکٹ خریدنے والے مسافر کا ریکارڈ سسٹم میں فیڈ کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں اشتہاریوں کے گرد گھیراتنگ کرنے کیلئے ٹریول آئی متعارف کرا دی، بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر ٹریول آئی سافٹ وئیر انسٹال کر دیا گیا ہے، اب ٹکٹ خریدنے والے ہر مسافرکا نام اور شناختی کارڈ نمبر سسٹم میں فیڈ کیا جائے گا، اس سے ایک تو مسافروں کا ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا، دوسرا اشتہاریوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی، اشتہاری کا نام، شناختی کارڈ نمبر آنے پر سسٹم فوری نشاندہی کرے گا، جس کو متعلقہ انتظامیہ پولیس کے حوالے کرے گی۔

پنجاب بھر سے ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا، جبکہ سسٹم کی مدد سے 15 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ ٹریول آئی میں ہوٹل آئی کا سافٹ وئیراستعمال کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں