مہنگائی کا طوفان روکنے کیلئے 62 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آگئے

27 Jul, 2019 | 12:50 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) لاہور  میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید نے 62 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئے علاقے اور ذمہ داریاں سونپ کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت 9 افسران ڈسٹرک لیول، 17 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل سٹی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے، تحصیل کینٹ میں 7 مجسٹریٹ، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 14، تحصیل رائیونڈ میں 6 جبکہ تحصیل شالیمار میں 9 افسران بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کریں گے۔

 ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ شہرمیں مہنگائی کے مصنوعی طوفان کو قابو کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیادوں پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں