ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین اور فضائی آپریشن متاثر، مسافر پریشان

ٹرین اور فضائی آپریشن متاثر، مسافر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: لاہور سے دیگر شہروں اور ممالک میں بذریعہ ٹرین اور ہوائی جہاز سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،21 پروازیں متاثرجبکہ 25 سےزائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکارہیں۔

ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کو وقت کا پابند نہ بناسکی، بوگیوں کی کمی سے ٹرین آپریشن مسلسل 38ویں روز بھی بہتر نہ ہوسکا، کراچی کوئٹہ سےآنے والی 14 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس آٹھ گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس چھ گھنٹے، کراچی ایکسپریس چار گھنٹے پنتالیس منٹ، گرین لائن دو گھنٹے پنتالیس منٹ، وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس دو گھنٹے چالیس منٹ اورعوام ایکسپریس اڑھائی گھنٹے لیٹ ہوئی۔

جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیاروں کی کمی اوردیگر فنی خرابیوں کےباعث 13 پروازیں منسوخ اور8 تاخیر کا شکار رہیں، پیرس جانے والی پرواز پی کے719، جدہ جانے والی پرواز پی کے759، مشہد جانے والی پروازایچ ایچ 7208، گوانگ زو سےآنے والی پرواز سی زیڈ 6038 اور جانے والی پرواز سی زیڈ 6038، تاشقند جانے والی پروازایچ وائے464، ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے296، جدہ سے آنے والی

 پرواز پی اے 471 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 کومنسوخ کردیا گیا۔ کویت سے آنے والی پرواز جے501 چار گھنٹے چالیس منٹ تاخیر سے پہنچی، اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے385 اڑھائی گھنٹے، استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے714 ایک گھنٹہ اورکویت جانے والی پرواز جے 502 ساڑھے چار گھنٹے تاخیرکا شکار رہی، مسافروں کو حسب معمول انتظار کی سولی پرلٹکنا پڑا۔

Shazia Bashir

Content Writer