ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام

میو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: میو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا، ڈاکٹرز اور دیگرعملے کی بڑی تعداد کی شرکت۔

میو ہسپتال میں واک گھڑی وارڈ سے شروع ہوئی اس موقع پر شرکا نے ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے حوالےسے بینرز اٹھا رکھے تھے، واک میں وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای او میو ہسپتال پروفیسرڈاکٹراسد اسلم، پروفیسرڈاکٹرارشاد حسین، ڈاکٹر سلمان کاظمی سمیت ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس اور ہسپتال کےعملے نے شرکت کی۔

 پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اور عوام میں مکمل آگاہی بہت ضروری ہے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer