نوازشریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن

27 Jul, 2019 | 10:16 AM

Shazia Bashir

سٹی42: سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج جیل میں ملاقات کا دن، خصوصی درخواست پر ملاقات جمعرات کی بجائے آج کروائی جائے گی۔

 میاں نواز شریف سے کارکنوں اور رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بدستور پابندی لگائی گئی ہے صرف خاندان کے 5 افراد ہی مل سکیں گے۔

خواجہ برادران سے لیگی رہنما رانا مشہود اورمرزا جاوید ملاقات کیلئے پہنچ گئے، یاسین سوہل، میاں نصیر سمیت دیگر بھی سعد رفیق اور سلمان رفیق سے ملاقات کیلئے پہنچیں گے۔

مزیدخبریں