(شاہد ندیم سپرا) شوکت خانم فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں آڑے آنے والی پائپ لائن کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن نے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے گیس بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں گیس پائپ لائن کی منتقلی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیاہے۔
شیڈول کے مطابق جوہر ٹاؤن کے آر،ڈی، ای سمیت دیگر بلاکس میں گیس فراہمی معطل کر دی گئی ہے، اسی طرح واپڈا ٹاؤن، ویلنشیا ٹاؤن، این ایف سی سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں گیس بند کی گئی ہے، حکام کے مطابق پائپ لائن منتقل کرنے کے لئے گیس بند کی گئی ہے۔