نگران حکومت کا جاتے جاتے بڑا فیصلہ

27 Jul, 2018 | 01:52 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قیصر کھوکھر) اپنوں کی مہربانیاں ختم ، غیروں کے ستم شروع، اب تھوڑے کام پر افسران کو بڑے بڑے فائدے نہیں ملیں گے، نگران حکومت نے جاتے جاتے  بڑا فیصلہ کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی الیکشن میں کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے جاتے جاتے ایسا فیصلہ کردیا کہ افسروں کی جیبیں ہلکی ہوگئیں۔ نگران حکومت نے مختلف کمپنیوں اور منصوبوں میں کام کرنیوالے افسران کی بھاری بھر کم تنخواہیں ختم کر دیں، اب افسران کو صرف معمول کی تنخواہ ملے گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔بیمار قیدیوں کیلئے اچھی خبر، چیف جسٹس پاکستان نے بڑا حکم دیدیا

 یکم جولائی کے بعد کوئی بھی افسر یا سرکاری ملازم اب لاکھوں روپے یا مارکیٹ ریٹ کے مطابق تنخواہ وصول نہیں کر سکے گا۔ اس سےقبل کسی افسر کو دس لا کھ ، کسی افسر کوبیس لاکھ اور کسی کو سولہ لاکھ روپے تنخواہ دی جا رہی تھی۔ اب ایسے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کے تمام اضافی الائونسز اور پے پیکیج بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسران صرف معمول کی تنخواہ ہی وصول کر سکیں گے جو کہ سرکاری اے جی آفس کے پے سکیل کے مطابق بنتی ہے۔ پراجیکٹ اور کمپنیوں میں کام کرنے والے افسران کو اصل سرکاری تنخواہ کے علاوہ 12ہزار روپے ماہانہ ڈیپوٹیشن الائونس ملے گا۔
 
 

مزیدخبریں