این اے 131، خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی چیلنج کردی

27 Jul, 2018 | 01:12 PM

Sughra Afzal
Read more!

(جمال الدین) این اے131سے شکست خوردہ (ن) لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے رزلٹ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ کہتے ہیں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائی جائےاور  یہ عمل مکمل ہونے تک نتائج بھی روکے جائیں۔

خبر پڑھیں۔۔بیمار قیدیوں کیلئے اچھی خبر، چیف جسٹس پاکستان نے بڑا حکم دیدیا
انتخابی معرکہ ختم ہوتے ہی نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مسلم لیگ نون کے این اے 131 سے شکست کھانے والے امیدوار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے

خواجہ سعد رفیق نے اپنے وکیل کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کرادی ہے۔ درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا کہ سینکڑوں ووٹ مسترد ہوئے جو پریزائیڈنگ افسر نے دانستہ طور پر کیے ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔حمزہ شہباز شریف کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان

خواجہ سعدرفیق نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے تک نتائج جاری نہ کیے جائیں۔

مزیدخبریں