ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری

مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ  کے مطابق بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا ،ترسیلات زر 17.8 ارب  ڈالر تک پہنچ گئیں۔ برآمدات 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 16.229 ارب ڈالر ہو گئیں،  درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ، 27.743 بلین ڈالر تک جا پہنچیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.205 بلین ڈالر، جو 28.7 فیصد کم ہوگیا، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19.9 فیصد بڑھ کر 1.329 بلین ڈالر تک پہنچ گئی،ٹوٹل فارن ریزرو 5.8 فیصد کمی کے ساتھ 127.47 بلین ڈالر پر آ گئے،ایف بی آر محصولات 25.9 فیصد اضافے کے ساتھ 5.025 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں،نان ٹیکس ریونیو 94.5 فیصد بڑھ کر 3.418 ٹریلین روپے ہو گیا،زرعی قرضوں میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا، 925.7 بلین روپے جاری کیے گئے ، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.81 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ،  پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 77.2 فیصد اضافہ ہوا ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 49.9 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،م  کمپنیوں کے اندراجات میں 17.2 فیصد کمی ہوئی ،جولائی تا دسمبر 16,510 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں