سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.75 روپے سے بڑھ کر 278.83 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے اضافے سے 281.04 روپے پرآگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 14 پیسے کمی سے 294.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 17 پیسے اضافے سے 350.33 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.56 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.80 روپے پر آگیا۔