زاہد چوہدری :وزیر اعلی پنجاب پی آئی سی کی بربادی کا نوٹس لیں ، وائے ڈی اےنے ڈاکٹرز کی لڑائی کے بعد مطالبات رکھ دیے
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پی آئی سی میں پریس کانفرنس کی جس میں وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ، پی آئی سی کی نرسز و پیرامیڈیکس کے نمائندے بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے ،
وائے ڈی اے نے کہا حکومت کے مشیر پی آئی سی بند کروانا چاہتے ہیں،حکومتی مشیر پی آئی سی بند کروا کر پرائیویٹ ہسپتالوں کا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب پی آئی سی کی بربادی کا نوٹس لیں ،پی آئی سی میں 60 میڈیکل افسر کی آسامیاں 100 سے زائد نرسز کی سیٹیں خالی ہیں ،
ڈاکٹر اعجاز کھرل نے بتایا کہ پی آئی سی میں پیرامیڈیکس کی 150 سیٹیں خالی ہیں ،پی آئی سی میں بیڈز بڑھا دیئے گئے لیکن عملہ بھرتی نہیں ہوا ،پی آئی سی میں ایمرجنسی میں مریض کسمپرسی کی حالت میں ہیں ،پی آئی سی میں ڈاکٹرز و عملے کی شدید کمی دور نہیں کی گئی ،پی آئی سی میں 2 نئی اینجیو گرافی مشینیں نصب کر دیں ،نئی اینجیو گرافی مشینوں کو چلانے کیلئے بھی عملہ بھرتی نہیں کیا گیا ،پی آئی سی میں 12 میں سے صرف 2 لفٹس چل رہی ہیں ،دل کے مریضوں کیلئے لفٹس نا ہونا سنگین مسئلہ ہے،پی آئی سی میں کوئی کیفیٹیریا تک موجود نہیں ،باہر سے غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں ،
ڈاکٹر اعجاز کھرل نے کہا آج مجھ پر ایک اسسٹنٹ پروفیسر حملہ آور ہوا ، ڈاکٹر ذیشان غوث نے سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا ،اینجیو گرافی لیب کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکال لی گئی ہے اسسٹنٹ پروفیسر ذیشان غوث ڈی جی خان کیلئے بھرتی ہوئے،ڈاکٹر ذیشان غوث کی پی آئی سی میں میرٹ کے برعکس پوسٹنگ کی گئی ،پی آئی سی میں ویٹنگ لسٹ زیرو ینگ ڈاکٹرز نے کی ہے،مقررہ اوقات سے زیادہ کام کر رہے ہیں ،کیلشیئم گلوکونیٹ کا انجکشن نہیں مل رہا ،خون روکنے کیلئے انجکشن پی آئی سی میں مہنگا خریدا جارہا ہے،پی آئی سی میں بے ہوشی کیلئے بھی انجکشن موجود نہیں ،پی آئی سی فیکلٹی کے بیٹھنے کی جگہ نہیں ، دفاتر ختم کر دیئے گئے ،
وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا اگر ڈاکٹرز پر تشدد ہوگا تو پنجاب برداشت نہیں کرے گی،اگر ذمہ دار اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف ایکشن نہ ہوا تو احتجاج ہوگا ،اگر انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج ہوگا ،محکمہ سپیشلائزڈ کو 48 گھنٹے کا وقت دیتے ہیں ڈاکٹر ذیشان غوث کے خلاف کارروائی کرے ،
اگر حملہ آور اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے ، پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹرز بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پی آئی سی میں غریب کیلئے دوا نہیں امرا کیلئے نیا سی سی یو بن رہا ہے ،48 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر احتجاج شروع کردے گی ،