زاہد چوہدری : پنجاب میں دل کے سب سے بڑے ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز آپس میں گتھم گتھا ہوگئے
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان غوث نے کیتھ لیب میں ڈاکٹر اعجاز کھرل کے ساتھ جھگڑا کیا،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر اعجاز کھرل پر تشدد کے خلاف ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تشدد کے خلاف احتجاج کیا، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف سروسز کا بائیکاٹ کر دیا گیا،
ذرائع کے مطابق پی آئی سی ہسپتال انتظامیہ نے نئی اینجو لیب کے لیے نیا سٹاف بھرتی ہی نہیں کیا، نئی لیبز میں پہلے سے موجود سٹاف سے اضافی کام لینے کی کوشش کی گئی ، پرانے سٹاف کو زبردستی نئی اینجیو لیبز چلانے پر مجبور کرنے پر جھگڑا ہوا ۔وائی ڈی اے پنجاب نے واقعہ کی شدید مذمت کی ، وائے ڈی اے نے مارپیٹ کرنے والے ڈاکٹر ذیشان غوث کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا
0