ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 کروڑ سے زائد مالیت کی ’ رینج روور ‘ چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

 6 کروڑ سے زائد مالیت کی ’ رینج روور ‘ چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دو روز قبل شوروم سے 183kپاؤنڈ کی خریدی گئی لگژری گاڑی ’ رینج روور‘ کو  چور گینگ نے چرا لیا، گاڑی چوری کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گاڑی کے مالک کو تسلی دیتے ہوئے ڈیلرشپ نے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ گاڑی چوری ہونے والی نہیں ہے کیونکہ اس میں جدید ترین سکیورٹی نظام نصب کیا گیا ہے، مگر چور گینگ اس جدید سکیورٹی سسٹم کو ناکام بنا کر اس کو چرانے میں کامیاب ہوگئے۔

دو روز قبل لائی گئی ’رینج روور‘ کو  ڈرائیو وے پر پارک کیا گیا تھا، چوروں نے جدید ٹیکنالوجی کے باوجود گاڑی کو چند لمحوں میں چوری کر لیا، ایسا واقعہ پیش آنا  گاڑی کی حفاظت کے دعوؤں پر سوالات اٹھاتا ہے۔
 یہ واقعہ لگژری گاڑیوں کی حالیہ چوریوں کے سلسلے کا حصہ ہے، جنہیں برطانیہ میں جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے ذریعے "آرڈر پر" چوری کیا جاتا ہے۔ ان گاڑیوں کو شپنگ کنٹینرز میں منتقل کر کے افریقہ، مشرقی یورپ اور مشرق وسطیٰ جیسے مقامات پر بھیج دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چوری شدہ گاڑیاں مخصوص خریداروں کے لیے "آرڈر پر" چوری کی جاتی ہیں،جدید ترین لگژری گاڑیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گاڑیوں کو تیزی سے برطانیہ سے نکال کر بیرونی ممالک میں بھیج دیا جاتا ہے، جہاں انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔
45 سالہ  جان لیمنگٹن اسپا، واروکشائر سے تعلق رکھتے ہیں گزشتہ ماہ 13 دسمبر کو انہوں نے ڈیلرشپ کا دورہ کیا تاکہ محدود ایڈیشن کی رینج روور 2024 SV خرید سکیں کیونکہ یہ ماڈل برطانیہ میں صرف 550 گاڑیوں تک محدود تھا، جس کی وجہ سے یہ گاڑی نہایت نایاب اور خصوصی تصور کی جاتی ہے۔

جان نے اگلی دوپہر تقریباً 3:30 بجے اپنی گاڑی وصول کی، لیکن اس کے 60 گھنٹوں سے بھی کم وقت کے بعد چوروں نے اس کو چوری کرلیا، واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے۔