ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مضر صحت اور لاغر مرغیاں فروخت کرنے کا کیس، ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم

مضر صحت اور لاغر مرغیاں فروخت کرنے کا کیس، ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مضر صحت اور لاغر مرغیاں فروخت کرنے کا کیس، ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت ، قائم مقام ایڈیشنل آئی جی اظہر اکرم اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید لاہور ہائیکورٹ پیش ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ملزم محمد عرفان کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم کردی ۔

جسٹس فاروق حیدرنےملزم عرفان کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی، قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اورڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے ہمراہ پیش ہوئے، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آسیہ یاسین نےملزم کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،عدالت کوبتایاکہ فوڈ انسپکٹر نے مضرصحت اورلاغرمرغیاں فروخت کرنے پر ملزم عرفان اوراسکے والد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سےکہا اگر ملزم موقع سے فرارہوگیا تھا توایف آئی آرمیں اسکا ذکر کیوں نہیں کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کوتاہی ہوگئی، لیکن بعد میں مدعی مقدمہ فوڈ انسپکٹر نے تتیمہ بیان میں اس کا ذکر کردیا تھا، قائم مقام ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہراکرم نےبتایا کہ ملزم عرفان نےعبوری ضمانت کروا رکھی ہے، اس کے باپ کا چالان کردیا اوروہ جیل میں ہے، اس ایف آئی آرمیں کوتاہی رہ گئی، انویسٹی گیشن سسٹم کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، فاضل جج نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مکالمہ کرتے ہوئےکہا آپ کوبھی اپنے افسران کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے، تاکہ اندراج مقدمات میں کوئی خامی نہ رہے، ملزم عرفان موقع سے فرارہوا، جبکہ اس کے باپ وقوعہ کی اراضی کا مالک ہے، مقدمہ کےاندراج اورتفتیش میں خامیاں ہیں، اس لئے ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer