ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کی موبائل ایپ میں 3 روز سے جاری تکنیکی خرابی دور نہ ہوسکی ،وکلاء اور سائلین کو کیسز کی سماعت کے متعلق آگاہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وکلاء کے مطابق موبائل ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے سماعت کیلئے مقرر کیسز کی آگاہی بارے دشواری کا سامنا ہے،موبائل ایپ کی سست روی کے باعث وکلاء اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ،وکلاء اور سائلین نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے موبائل ایپ کی تکنیکی خرابی کا نوٹیفکیشن لینے کی مطالبہ کیا ہے، وکلاء کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کی تکنیکی خرابی دور اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔