کلیم اختر:ایف بی آرکاشوگرملزمیں سیلزٹیکس ایکٹ کےسیکشن40بی کےنفاذکیلئےعملہ تبدیل, ایف بی آرنےشوگرملزکی مانیٹرنگ کیلئےمختلف ٹیکس دفاترسےملازمین کی خدمات حاصل کرلیں.
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے قابل افسران کو 43 نامور بڑی شوگر ملز میں تعینات کر دیا، ایف بی آر نے 150 سے زائد ملازمین کو مختلف شوگر ملز میں رپورٹ کرنے کا احکامات بھی جاری کئے۔
چوری کو روکنے وتیارچینی کی سخت مانیٹرنگ کے لئےایف بی آرنےقابل ملازمین کوتعینات کیا ،شوگر ملز میں پہلے سے موجود عملہ تمام تر معلومات اور ڈیٹا نئے عملہ کے سپرد کرے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ افسران شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، فروخت اور سٹاک کی سخت نگرانی کریں گے، شوگر ملز میں ان لینڈ ریونیو کے تجربہ کار افسران کی خدمات لی گئی ہیں، تعینات افسران روزانہ کی بنیاد پر شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا ریکارڈ مرتب کرینگے۔