سعید احمد: ریلوے نجکاری کا معاملہ، ریلوے ورکرز یونین نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق ملازمین نے ریلوے کی نجکاری اور پنشن اصلاحات نامنظور کے نعرے لگائے، ریلوے ورکشاپ مزدوروں نے حکومتی اقدام کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ چیئرمین ریلوے کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے محکمہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، ریلوے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔