ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشے میں دھت معمررانا کی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ میرا کا اہم انکشاف

نشے میں دھت معمررانا کی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ میرا کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ میرا اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ہمیں ان کی مکمل حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن لگتا ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں ہیں اور مجھے ان کی فکر ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ہیں جو ان کی حمایت کے لیے آئیں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ بھی دیکھیں گے جو اس وقت سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر رانا کو چلنے میں دشواری ہو رہی ہے، اداکار اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پا رہے اور ان کے ساتھی اداکار انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں، صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار نے شراب نوشی کی ہے جس کی وجہ سے نہ تو وہ چل پا رہے ہیں اور نہ کسی سے بات کر پا رہے ہیں۔