ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا چاکلیٹ کھانے سے مہاسے نکلتے ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آگئی

کیا چاکلیٹ کھانے سے مہاسے نکلتے ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بچے ، بڑے، خواتین تقریباً سبھی چاکلیٹ کھانا پسند کرتے ہیں مگر بعض کا خیال ہے کہ چاکلیٹ کھانا جلد پر مہاسے نکالنے کا باعث بنتا ہے، اس حوالے سے تحقیق منظرعام پر آئی ہے۔

سب سے بڑی تحقیق کی گئی جس میں 65 افراد شامل تھے اور نتائج کے مطابق مہاسوں اور چاکلیٹ کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں پایا گیا، بعد میں اس تحقیق کے طریقہ کار پر تنقید کی گئی اور اس کے نتائج کو حتمی بھی قرار نہیں دیا جا سکا۔

مہاسے کیوں نکلتے ہیں؟
مہاسے عام طور پر اس وقت نکلتے ہیں جب جلد کے مسام تیل اور مردہ خلیوں سے بند ہو جاتے ہیں۔

کنگز کالج لندن سے منسلک ڈاکٹر ڈو ہارپر کا کہنا ہے کہ مہاسے نکلنے کی بنیادی وجہ جینیات ہیں، جلد میں موجود تیل پیدا کرنے والے غدود کے سائز کا تعین جینیاتی عوامل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں خواتین میں مہاسوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، ہمارا طرزِ زندگی، جس میں غیر متوازن خوراک اور دباؤ شامل ہیں، اس مسئلے کو بڑھا سکتا ہے۔

خوراک اور مہاسوں میں کیا تعلق؟
تحقیق کے مطابق خوراک اور مہاسوں کے درمیان ایک خاص تعلق موجود ہے، خاص طور پر ایسی غذائیں جن کا ’گلائیسیمک انڈیکس‘ زیادہ ہو، جیسے سفید روٹی، پاستہ اور میٹھے مشروبات جو جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھاتی ہیں، یہ سوزش کا سبب بن سکتی ہیں، جلد میں اضافی تیل پیدا کرتی ہیں اور مسام بند ہونے کا باعث بنتی ہیں۔

 چاکلیٹ کا ’گلائیسیمک انڈیکس‘ نسبتاً کم یا درمیانی سطح پر ہوتا ہے، لیکن یہ دیگر اجزاء کے ساتھ مل کر مہاسوں کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔

چاکلیٹ کے مثبت اثرات
چاکلیٹ کی کچھ اقسام خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ جلد کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتی ہے،ڈارک چاکلیٹ میں موجود ’فلیونوائڈز‘ اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں، جو جلد میں موجود فری ریڈیکلز کو کم کر سکتے ہیں، یہ فری ریڈیکلز جلد کی سوزش اور بڑھاپے کی علامات کا باعث بنتے ہیں۔

چاکلیٹ اور ہارمونز کا کردار
ہارمونز کا مہاسوں پر بڑا اثر ہوتا ہے اور خوراک ان ہارمونز کو متاثر کر سکتی ہے، چاکلیٹ کھانے کے دوران ذہنی دباؤ میں کمی آ سکتی ہے کیونکہ چاکلیٹ میں ’سیروٹونن‘ بڑھانے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو موڈ کو بہتر بناتے ہیں، یہ اثرات جلد کی مجموعی صحت کو بہتر کر سکتے ہیں، لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

 چاکلیٹ کھانے کے بہتر طریقے
اگر آپ چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہیں لیکن مہاسوں سے بچنا چاہتے ہیں تو درج ذیل چند نکات پر عمل کریں۔

ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کریں، جس میں چینی اور دودھ کی مقدار کم ہو۔

چاکلیٹ کو متوازن غذا کے ساتھ شامل کریں تاکہ اس کے منفی اثرات کم ہوں۔

پانی زیادہ پیئیں تاکہ جلد میں نمی برقرار رہے اور زہریلے مواد خارج ہوں۔

جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مناسب مصنوعات استعمال کریں۔