ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندی کے باوجود بازاروں میں پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری

پابندی کے باوجود بازاروں میں پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان:شہر میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے باوجود عام مارکیٹ سمیت ماڈل کارٹس اور بازاروں میں پلاسٹک کا استعمال تواتر سے جاری ہے۔
وزیر اعلی ٰکی جانب سے پلاسٹک کے استعمال کو فی الفور روکنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔
ماڈل کارٹس ہوں یا اوپن مارکیٹ، ہر جگہ ہی پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال جاری و ساری ہے۔
 ماہرین کے مطابق پلاسٹک کا استعمال انسانی جان کے لئے شدید مضر صحت ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ پلاسٹک کے استعمال پر قابو پائے۔