ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کر لیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان  کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال 13 جنوری کو ہوئی تھی۔

 عدالت نے کہا کہ ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہو گی؟ جیل حکام نے کہا کہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی ، بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی، عدالت نے کہا کہ دوران سماعت ملاقات نہیں ہوتی اسی لئے کہا تھا رپورٹ  دیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایسا ہی جواب دینا تھا تو سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔

 عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 23 جنوری کا عدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔